اردو

urdu

ETV Bharat / city

'یوپی ایس یو' کا تالی اور تھالی بجاکر احتجاج

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں 'اترپردیش اسٹوڈینٹس یونین' نے ڈی ایم دفتر کے باہر تھالی اور تالی بجاکراحتجاج کرتے ہوئے ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعہ گورنر کو ایک میمورنڈم بھیج کر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینے کی مانگ کی ہے۔

UPSU protest against Modi Government
'یوپی ایس یو' کا تالی اور تھالی بجاکر احتجاج

By

Published : Sep 22, 2020, 10:34 PM IST

اترپردیش اسٹوڈینٹس یونین کے ضلع صدر شبھم راٹھی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ' مرکزی حکومت نے وعدہ کیا تھا دو کروڑ نوکریاں نوجوانوں کو دیں گے لیکن مرکزی حکومت اب اپنے وعدے سے مکر رہی ہے۔

'یوپی ایس یو' کا تالی اور تھالی بجاکر احتجاج

انہوں نے کہاکہ' صوبائی حکومت نے کہا تھا ہر برس 5000 پولیس کی بھرتی کی جائے گی لیکن صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے لئے کوئی نوکری نہیں نکالی، اس بابت نوجوانوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے 'مودی کی یہی پکار پکوڑے تلے بے روزگار' کا نعرہ لگایا۔

'یوپی ایس یو' کا تالی اور تھالی بجاکر احتجاج

مزید پڑھیں:

بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں کا پیدل مارچ

نوجوانوں نے مزید کہاکہ' مرادآباد میں ایک سرکاری یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کی مانگ لمبے وقت سے چلی آرہی ہے لیکن ابھی تک کسی بھی حکومت نے اس مانگ کو پورا نہیں کیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details