گنگا یاترا کے پیش نظر بجنور گنگا گھاٹ پر ایک جلسہ عام کا انعقاد ہوگا جس میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور اترا کھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت بھی اس جلسے میں شرکت کریں گے۔
بجنور میں گنگا یاترا کی تیاریاں زوروں پر - گنگا یاترا کی تیاری
ریاست اتر پردیش میں 27 جنوری سے گنگا یاترا شروع ہو رہا ہے، اس گنگا یاترا میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت شرکت کرنے کے لیے بجنور کے گنگا برج گھاٹ پہنچیں گے۔
گنگا یاترا کے لیے پنڈال بنایا جا رہا ہے
گنگا یاترا کے موقعے پر منعقد ہونے والے جلسہ عام کے لیے بجنور گنگا گھاٹ پر ایک پنڈال بنایا جا رہا ہے جس کے لیے جنگی سطح پر تیاریاں جاری ہیں، پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
بجنور میں منعقد ہونے والے اس جلسہ کی سیکیورٹی میں 17 سی او 49 ایس ایچ او، 296 تھانہ انچارج، 1154 کانسٹیبل تعینات کیے جائیں گے، تاہم گنگا رتھ یاترا اور اس جگہ کو سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 8:49 AM IST