اردو

urdu

ETV Bharat / city

SIO Issues Manifesto for Students: ایس آئی او نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے طلبہ منشور جاری کیا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

ریاست اترپردیش کے رامپور میں طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا مغربی یوپی حلقہ کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ منشور جاری کرکے کہا گیا کہ تعلیم اور روزگار کے مسائل کو انتخابی ایجنڈوں میں شامل کیا جائے۔

SIO Issues Manifesto for Students
ایس آئی او نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے طلبہ منشور جاری کیا

By

Published : Jan 1, 2022, 10:18 AM IST

رامپور میں واقع دعوۃ سینٹر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا یو پی مغرب کی جانب سے طلباء منشور جاری کیا گیا۔ اس موقع پر یوپی مغربی زون کے نمائندے اسامہ طیب نے کہا کہ ایس آئی او نے اترپردیش کے طلبہ و نوجوانوں سے متعلق مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے بہت ہی غور و خوض کرنے کے بعد طلبہ منشور تیار کیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جو مطالبات اس منشور میں شامل کیے گئے ہیں وہ بنیادی طور پر تعلیم، کورونا وباء کے بعد رلیف پیکج، نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل، صحت و بہبود، انسانی حقوق، ٹکنالوجی، ماحولیات، ادب و ثقافت اور تنوع کا فروغ ہیں۔ اسامہ طیب نے یہ بھی کہا کہ ایس آئی او سمجھتی ہے کہ یہ نظریاتی سوچ کا عمل ایک متحرک جمہوری عمل کی مثال بنے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ طلباء اور خاص طور پر تعلیم کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے، جسے ان اسمبلی انتخابات کے ایجنڈے میں شامل کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی تعلیم و روزگار کے علاوہ انسانی حقوق کی پاسداری وغیرہ جیسے مسائل بھی اس الیکشن میں موضوع بحث بننے چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسامہ طیب نے طلبہ منشور جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی او سنبھل ضلع میں یونیورسٹی کا مطالبہ کرتی ہے، وہیں رامپور کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں نے اسے اقلیتی درجہ دیا ہے۔ جوہر یونیورسٹی کو تمام سیاسی حملوں سے بچایا جائے۔ اس موقع پر ایس آئی او کے ناظم ضلع قاری محمد فیصل نے بھی خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details