اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریاستی حکومت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتی ہے: حاجی یوسف - Haji Yusuf ex MLA muradabad

اترپردیش کے مرادآباد سے سابق سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی یوسف نے کہا کہ یہ سرکار پوری طرح ناکام ہے، کورونا وبا کے دوران لوگ پریشان حال تھے اور سرکار سو رہی تھی، آج سرکار کے نمائندے کچھ بھی بول کر عوام کو گمراہ کرے لیکن حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے کہ سرکار ناکام ہے۔

up_mur_02_Haji Yousef_pekg_upur10006
State government cannot hide its failure: Haji YusufState government cannot hide its failure: Haji Yusuf

By

Published : Sep 24, 2021, 10:22 AM IST

مرادآباد: اتر پردیش سرکار کے ساڑھے چار سال پورے ہونے پر وزیر اعلی اور ریاستی نمائندے جگہ جگہ پریس کانفرنس کر اپنی سرکار کے ساڑھے چار سال کے کارنامے گنوا رہے ہیں تو وہیں مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری نے ریاستی حکومت کے ساڑھے چار سال کے مکمل ہونے پر کہا کہ ملک میں عوام مہنگائی سے پریشان ہے، پیٹرول ڈیزل کے قیمتیں آسمان چھو رہے ہیں اور صوبائی حکومت اپنی کارکردگی پیش کر رہے ہیں جو بالکل عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔

ویڈیو دیکھیے
مرادآباد میں صنعت پوری طرح تباہ ہوچکا ہے، غریب شخص بجلی جلانے سے ڈر رہا ہے، انہیں اس بات کا خوف ہے کہ کہی بجلی آمدنی سے زیادہ نہ آجائے۔

مزید پڑھیں: مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر اجے کمار للو کا تبصرہ

Assam anti-encroachment Drive: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، دو لوگوں کی موت

کورونا وبا کے دوران اس سرکار کی ناکامی کو پوری دنیا نے دیکھا ہے، جس سے چھپایا نہیں جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details