اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے کسانوں کی حمایت میں ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیج کر مانگ کی ہے کہ زرعی قوانین واپس لئے جائیں۔ ایک مہینے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے لیکن حکومت کسانوں کے حق میں کوئی فیصلہ لینے کو تیار نہیں ہے۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کا گنا بقایا بھی ابھی تک نہیں دیا گیا ہے۔ کسانوں کا گنا بقایا بیاز سمیت چکایا جائے۔ ملک کا کسان اپنے حق کی لڑائی کے لئے احتجاج کر رہا ہے۔ حق اور انصاف کی لڑائی میں سماج وادی پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے سنگھو بارڈر پر احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت میں ملک کے دیگر جگہوں پر کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں مرادآباد کے کسانوں نے ڈی ایم میمورنڈم دیا ہے۔