اردو

urdu

ETV Bharat / city

امروہہ: انجم کالونی کے رہائشی بلدیہ کی لاپرواہی سے پریشان - ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ

امروہہ ضلع کے میونسپل کونسل کے تحت وارڈ نمبر 1 کی انجم کالونی کے رہائشی، کالونی بننے کے 10 سال بعد بھی ترقی کے لیے ترس رہے ہیں۔ سڑک اور پانی کے ساتھ ساتھ صفائی جیسی سہولیات ابھی تک ان لوگوں کو میسر نہیں۔

Residents of Anjum Colony are disturbed by the negligence of the municipality
انجم کالونی کے رہائشی بلدیہ کی لاپرواہی سے پریشان

By

Published : Nov 25, 2020, 9:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے وارڈ نمبر 1 میں واقع انجم کالونی کے لوگ صاف صفائی سڑک پانی بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انجم کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ ان کی کالونی کو آباد ہوئے قریب 10 سال بیت چکے ہیں، لیکن اب تک انہیں میونسپل کونسل کی طرف سے کوئی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔

امروہہ: انجم کالونی کے رہائشی بلدیہ کی لاپرواہی سے پریشان

انہوں نے مزیدکہا کہ' سڑک کے نام پر گندے پانی سے بھرےگڑھے ہیں نالیاں بند ہیں جمے ہوئے پانی سے بدبو آتی ہے علاقے میں بیماریاں پھیلتی ہیں، لیکن ان سب کے باوجود میونسپل کی اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میونسپل کونسل کو برابر ٹیکس دیتے ہیں، لیکن جب سڑک کی تعمیر اور صفائی کی بات آتی ہے تو میونسپل کونسل کے عہدیدار اپنے ہاتھ کھڑے کر دیتے ہیں۔

انجم کالونی کے رہائشی بلدیہ کی لاپرواہی سے پریشان

انجم کالونی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ' انہوں نے قبل میں کالونی کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ کالونی میں ترقیاتی کام ہوسکیں، لیکن نہ ہی کالونی کا نام تبدیل کیا گیا اور نہ ہی کالونی کی تصویر تبدیل کی گئی۔ انجم کالونی میں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ دس سالوں سے یہ لوگ بلدیہ سے سڑک کی تعمیر اور صفائی ستھرائی کی درخواست کرتے آرہے ہیں، لیکن ان کا کوئی مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا ہے۔

انجم کالونی کے رہائشی بلدیہ کی لاپرواہی سے پریشان
انجم کالونی کے رہائشی بلدیہ کی لاپرواہی سے پریشان

مزید پڑھیں:

وزیرصحت جئے پرتاب سنگھ نے نوئیڈا کے کوویڈ ہسپتال کا دورہ کیا


کالونی کے رہائشی جب امروہہ میونسپل کونسل کے ایگزیکٹو آفیسر مانی بھوشن تیواری سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کالونی میں سڑک کی تعمیر کی تجویز پیش کی گئی ہے اور جلد ہی بورڈ میٹنگ میں اس کی منظوری دی جائے گی اور سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ پراپرٹی ڈیلر غلط کالونیاں تعمیر کرتے ہیں جو میونسپلٹی میں داخل نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان کالونیوں میں سڑک اور پانی جیسی سہولیات سے دور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details