ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں ایس ایس پی امیت پاٹھک کے حکم پر ایس پی سٹی انکت متل، اور سی او کٹگھر سو دیش گپتا کی جانب سے انعامی بدمعاشوں اور لٹیروں کو پکڑنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔
شہر میں پولیس کی جانب سے تفتیشی مہم مسلسل جاری ہے،پولیس نے تفتیش کے دوران 7 اگست کو پولیس نے اندرا چوک سے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کا نام شبیر ولد منا 26 سالہ ضلع ہردوئی تھانہ کوتوالی کا رہنے والا ہے۔
مرادآباد:انعامی بدمعاشوں اور لٹیروں کو پکڑنے کی مہم مرادآباد تھانہ کے سی او کٹگھر سو دیش گپتا نے خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کے گرفتار ملزم ایک شاطر چور ہے جس نے سابق داروغہ کے گھر میں چوری کی تھی،جہاں سے تقریبا 4 تو لہ سونے کے زیورات جو تقریبا دو لاکھ روپے کی قیمت کے ہیں لے جا تے پکڑا گیا تھا،ملزم کے خلاف پہلے بھی چوری کے کئی کیس درج ہیں۔
فی الحال پولیس نے ملزم شبیرمعاملہ درج کر جیل بھیجا دیا ہے۔
اس معاملے کا دوسرا ملزم سجن ولد لڈن تھانہ شہر کوتوالی ضلع ہردوئی کا رہنے والا ہے پولیس فرار ملزم کو بھی جلد گرفتار کر جیل بھیجے گی۔