اترپردیش کے ضلع امروہہ کے تحصیل حسن پور میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے معاملے میں لوگوں کی عجیب و غریب تصاویر سامنے آرہی ہے۔
حسن پور میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی گرفت سے بچنے کے لئے لوگوں نے نئے نئے طریقہ وضع کر لیے ہیں۔

اس دوران جب ایک شخص کو روکا گیا تو اس نے پیاز یہ کہتے ہوئے دکھایا کہ وہ پیاز کی دوائی لینے بازار گیا تھا لیکن جب سختی سے پوچھا گیا تو یہ شخص معافی مانگتا ہوا نظر آیا۔
ایک اور نوجوان کو روکا گیا تو اس نے لیموں کو اپنی جیب سے نکال کر دکھایا کہ وہ لیموں لے کر آرہا ہے۔ لوگوں نے پولیس سے بچنے کے لئے پیاز اور لیموں کو جیب میں رکھنا شروع کردیا ہے تاکہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس سے بچ سکیں۔