ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ کے کوتوالی علاقے میں نوگواہ سادات روڈ پر جھاڑیوں میں نو سالہ لڑکے کی لاش ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔
نو سالہ بچے کو اینٹوں سے کچل قتل کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیتی نے موقع کا معائنہ کیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی اور مزید تفتیش کے لیے تین کمیٹیز کی تشکیل دی ہے۔
نو سالہ بچے کا اغوا کے بعد قتل واضح رہے کہ امروہہ کے صدر کوتوالی علاقے کے محلہ احمد نگر کے رہنے والے نو سالہ نچئ کی شناخت کامل کے طور پر کی گئی ہے جو جمعرات کی شام سے ہی لاپتہ تھا جبکہ لاش ملنے کی وجہ سے کنبہ میں افراتفری پھیل گئی ہے۔
کامل کے والد نے کہا کہ وہ گھر سے کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد کنبہ کے افراد نے تلاش بھی کیا لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی، جس کے بعد رات میں پولیس کو تحریر دے کر معاملہ درج کرا دیا تھا۔
بچے اینٹوں سے کچل قتل کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے اہل خانہ کی تحریر پر سٹی کوتوالی پولیس نے بچے کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا اور اس کی تلاش شروع کردی اور جمعہ کی صبح لاپتہ بچے کامل کی لاش نوگاوا سادات روڈ پر ایک ہوٹل کے قریب جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی۔
نو سالہ بچے کا اغوا کے بعد قتل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیتی نے موقع واردات کا معائنہ کیا اور موقع پر خون سے لگی ہوئی اینٹوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا کہ بچے کا قتل بھی انٹ سے مار مار کر کیا گیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش کے لیے پولیس کی تین ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں اور جلد ہی اس معاملے میں قصواروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔