اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اے ڈی جی اور سنبھل پولیس سے سسرال والوں کی شکایت درج کرائی ہے۔
سسرال والوں پر خودکشی پر آمادہ کرنے کا الزام واضح رہے کہ خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال پر خودکشی پر آمادہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ بیٹا پیدا نہ ہونے سسرال والوں نے دس لاکھ کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔
سسرال والوں پر خودکشی پر آمادہ کرنے کا الزام خاتون نے بتایا کہ جب سسرال والوں کی مانگ پوری نہیں ہوئی تو سسرال والوں نے مار پیٹ کر کے سسرال سے نکال دیا۔
متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ کئی بار اس کا حمل بھی ساقط کرایا گیا ہے۔
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اے ڈی جی اور سنبھل پولیس سے سسرال والوں کی شکایت درج کرائی ہے سوشل میڈیا پر یہ معاملہ آنے کے بعد پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی اور ایس پی چکریش مشرا کے حکم پر چندوسی کی کوتوالی پولیس نے متاثرہ خاتون کو بلا کر ملزم شوہر اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔