اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: پولیس نے قتل کا خلاصہ کر تین لوگوں کو بھیجا جیل - crime muradabad

مرادآباد پولیس نے تھانہ کٹگھرے علاقے کے ریلوے لائن کے نزدیک کچھ دن قبل لاوارث حالت میں ملی لاش کا خلاصہ کرتے ہوئے تین مجرم کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

up_mur_01_khulasa_pekg_upur10006
کرائم

By

Published : Aug 10, 2021, 5:23 AM IST

اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ کٹگھر علاقے کے ریلوے لائن کے پاس ابھی کچھ دن پہلے ایک شخص کی لاوارث لاش ملی تھی، اس معاملے میں پولس نے نا معلوم لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی تھی۔ آج اس معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے تین مجرموں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو
مرادآباد ایس پی سٹی نے معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی کچھ دن پہلے ریلوے لائن کے پاس ایک لاوارث لاش ملی تھی، اس کی شناخت دھرمیندر کے نام سے ہوئی تھی، معاملے کی تفتیش میں پتا چلا کہ دھرمیندر کا قتل اس کے بہنوئی نے اپنے ساتھی منوج اور برہم پال کے ساتھ مل کر کیا تھا۔پولس نے معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مرنے والا دھرمیندر بہت زیادہ جھگڑالو تھا، شراب پیتا تھا اور لوگوں کا قرض دار بھی زیادہ تھا۔ ملزم بہنوئی راجیندر کا بھی جھگڑا پیسے کے لین دین کی وجہ سے ہوا تھا۔ جس کے چلتے ملزم راجیندر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دھرمیندر کا قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں:سہارنپور: 6 ماہ پُرانے قتل کا معمہ حل

قتل کے اس معاملے میں پولس نے تین ملزموں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details