مرادآباد: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کی موت کے بعد زیادہ تر سیاسی پارٹیاں حادثے میں مارے گئے کسانوں کے خاندانوں کو معاوضہ کے طور پر ایک ایک کروڑ روپیہ اور ایک ممبر کو سرکاری نوکری دیئے جانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ کانگریس، سماج وادی پارٹی یا پھر غیر سیاسی تنظیمیں، سبھی کسانوں کی حمایت میں میدان میں ہیں۔ اب تک دور رہنے والی شیوسینا بھی کسانوں کی حمایت میں اترچکی ہے۔
مرادآباد: کسانوں کی حمایت میں شیوسینا کا یک روزہ احتجاج - لکھیم پور تشدد
اترپردیش کے لکھیم پور میں اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کررہے کسانوں کو قتل کرنے کے خلاف مرادآباد میں شیوسینا کے کارکنوں نے یک روزہ دھرنا دیا اور وزیرمملکت کو برخواست کرکے قصواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی۔
http://10.10.50.70//urdu/14-October-2021/up-mur-01-shivsena-pekg-upur10006_14102021163607_1410f_1634209567_648.jpg
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیوسینا کے ضلع سربراہ رمیشور دیال توریا نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کسانوں کے اوپر جو تین زرعی قوانین تھوپے گئے ہیں ان کو واپس لیا جائے۔