اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: زراعتی اصلاحات سے متعلق بل کے خلاف سماجوادی کا احتجاج

مہنگائی، پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سمیت مختلف موضوعات پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

agriculture reform bill
agriculture reform bill

By

Published : Sep 21, 2020, 11:59 PM IST

اتر پردیش میں سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے حکم پر سماج وادی پارٹی کا احتجاج تمام تحصیلوں میں مودی اور یوگی حکومت کے خلاف کیا گیا۔ اس کے تحت مرادآباد ضلع میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے بیل گاڑی پر موٹر سائیکل رکھ کر ڈیزل اور پیٹرول کے بڑھتے داموں کی مخالفت کی اور ایس ڈی ایم کے ذریعہ گورنر کو ایک میمورنڈم بھیجا۔

مرادآباد: زراعتی اصلاحات سے متعلق بل کے خلاف سماجوادی کا احتجاج
احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے نارے بازی کی اور کہا کہ حکومت کو سرکاری نوکریوں میں پانچ سال کے کانٹریکٹ کو نافذ نہیں کرنا چاہئے۔ سماج وادی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری صلاح الدین منصوری نے کہا کہ یہ حکومت غریب، مزدوروں، کسانوں پر ظلم کر رہی ہے۔ ہر روز مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کاشتکاروں کے خلاف ہے۔
مہنگائی، پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سمیت مختلف موضوعات پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

سماجوادی پارٹی کے سابق صوبائی سیکریٹری بابر خان نے احتجاج کے دوران کہا کہ آج اپنا ملک بھارت دوسرے ممالک سے پیچھے ہو گیا ہے۔ اس حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کل پارلیمینٹ میں کاشتکار بل پاس کر دیا گیا، یہ بل کاشتکاروں کے لئے نقصاندہ ہے۔ لہذا اس بل کو واپس لیا جانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details