پاکستان میں ہوئے شیعہ مخالف مظاہرے پر ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات کے مولانا سید شباب نقوی نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔
گزشتہ دنوں پاکستان میں شیعہ برادری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور انہیں کافر کہا گیا تھا جس کے بعد پوری دنیا کے شیعہ افراد میں پاکستان اور پاکستانی حکومت کے خلاف ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
مولانا شباب نقوی نے کہا کہ 'اس سے پہلے بھی وہاں شیعہ برادری کے افراد پر ظلم ہو چکے ہیں کیونکہ وہاں کی حکومت اس قابل نہیں ہے کہ وہ کسی مظلوم کا ساتھ دے سکے یا مظلوم کی حمایت کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس شیعہ مخالف مظاہرے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایک بھی بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس مظاہرے میں شریک لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی کی۔