کوثر عباس کے چھوٹے بھائی عطا عباس نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مریضوں کو فری ایمبولینس اور فری آکسیجن مہیا کرانے کا جذبہ ان کو گھر سے ملی ہے۔
جیسے کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے جو قربانی دی ہے، اسلام کے لئے۔ ٹھیک ایسے ہی ہم لوگ بھی قوم کے لیے کچھ کر دکھائیں۔ جن لوگوں کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں ان کی کی کچھ مدد کی جائے۔
کوثر عباس کے بڑے بھائی ثمر عباس نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سرسی سادات میں کوئی بھی سرکاری اسپتال نہیں ہے۔ بس عوام کو تھوڑی سی سہولیات دینے کے لیے ہم نے ایک پہل کی ہے۔ مریضوں کو فری ایمبولینس اور فری آکسیجن مہیا کرائی جاتی ہے۔
فری ایمبولینس اورفری آکسیجن مہیا کرا رہے ہیں کوثر عباس ہم اپنی یہ مہم حضرت امام حسین فاؤنڈیشن کے تحت چلا رہے ہیں۔ مریضوں کے لیے ایمبولینس اور آکسیجن دیے جانے کے لیے کوئی بھی پیسہ نہیں لیا جاتا۔
ای ٹی وی بھارت اردو ایسے لوگوں کو سلام کرتا ہے جنہوں نے کورونا وائرس بیماری میں لوگوں کو فری ایمبولینس اور آکسیجن مہیا کرایا ہے۔