سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے مہنگی تعلیم اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کرنے والوں پر مرادآباد سول لائن تھانے میں دفعہ ایک سو چوالیس اور ایک سو اٹھاسی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مرادآباد- احتجاجیوں کے خلاف مقدمہ درج - مرادآباد سٹی ایس پی امت آنند
ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کلکٹریٹ کے باہر حال ہی میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کے ذریعہ یوگی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ اس احتجاج کے بعد متعدد کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
مرادآباد سٹی ایس پی امت آنند نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی حکم عدولی اور دفعہ ایک سو اٹھاسی کے الزام میں تقریبا اٹھائیس نام زد اور پچاس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔