اردو

urdu

By

Published : Jul 12, 2020, 5:33 AM IST

ETV Bharat / city

مرادآباد:'وکاس دوبے انکاؤنٹر ایک فلمی اسٹائل انکاؤنٹر تھا'

مرادآباد کندرکی اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے حاجی محمد رضوان نے وکاس دوبے انکاؤنٹر کے تعلق سے مرکزی و ریاستی حکومت پرسخت نکتہ چینی کی ۔

'وکاس دوبے انکاؤنٹر ایک فلمی اسٹائل انکاؤنٹر تھا'
'وکاس دوبے انکاؤنٹر ایک فلمی اسٹائل انکاؤنٹر تھا'

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کندرکی اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے حاجی محمد رضوان نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ کانپور انکاؤنٹر معاملے میں اگر وکاس دوبے کا انکاؤنٹر نہیں کیا جاتا تو وہ بی جے پی کے سارے راز کھل دیتا۔

'وکاس دوبے انکاؤنٹر ایک فلمی اسٹائل انکاؤنٹر تھا'

انہوں نے مزید کہاکہ 'کانپور انکاؤنٹر معاملے میں اگر گاڑی نہیں پلٹتی تو سرکار پلٹ جاتی' وکاس دوبے انکاؤنٹر ایک فلمی اسٹائل انکاؤنٹر تھا۔

انہوں نے مزید اترپردیش ایس ٹی ایف پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہاکہ ایک اکیلا آدمی ایس ٹی ایف کی ریوالور چھین کر بھاگ جاتا ہے یہ بات کسی کو ہضم نہیں ہو رہی۔

مزید پڑھیں:

کانپور: پولیس اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل


انہوں نے کہاکہ' ساڑھے تین سال کی حکومت میں وہ پوری طرح سے بی جے پی کی سرپرستی میں رہا تھا اسی لئے اس کا نام ضلع کے ٹاپ ٹن بدمعاشوں کی لسٹ میں نہیں آرہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details