اتر پردیش حکومت نے منشی اور عالم کی طرح ہی کامل اور فاضل کی ڈگری کو بھی گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے مساوی درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوگی کی حکومت کے اس قدم پر لوگ کافیخوش نظر آ رہے ہیں۔
مراد آباد: کامل ۔ فاضل سے متعلق حکومت کے فیصلے کا استقبال - ای ٹی وی بھارت کی خبر
اتر پردیش حکومت، اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ ہونے والے امتحانات کامل اور فاضل کی ڈگری کو گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے برابر کرنے جا رہی ہے۔ ابھی تک اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ صرف منشی، مولوی اور عالم کو ہی ہائی اسکول اور انٹر کے برابر مانا گیا ہے۔
مردآباد- کامل اور فاضل کو گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے برابر ڈگری
حالانکہ اکھیلیش یادو کی سرکار میں کامل اور فاضل کی ڈگری کو یو جی اور پی جی کی منظوری سال 2014 میں دی گئی تھی لیکن اس کو مکمل طور پر عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تھا۔ کامل اور فاضل کو گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے مساوی درجہ دیئے جانے کے لیے تجویز کو منظوری کے لیے خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی بھیجا جا چکا ہے۔
Last Updated : Jan 15, 2021, 6:13 PM IST