اردو

urdu

ETV Bharat / city

غیر قانونی اسلحہ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش - فیاض نگر

امروہہ کے رجب پور تھانہ کی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ بنانے والی ایک فیکٹری سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

Illegal weapons manufacturing group exposed
غیر قانونی اسلحہ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش

By

Published : Sep 10, 2020, 3:19 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کی رجب پور پولیس نے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

غیر قانونی اسلحہ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش

پورے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے امروہہ ضلع کے ایڈیشنل سپرٹنڈٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ' رجب پور تھانہ کے انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارکر فیاض نگر کے پاس بنے ایک مکان میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو یہاں سے حراست میں لیا ہے۔

مزید پڑھیں:

گائے تسکری معاملے خاتون سمیت چار نوجوان گرفتار


اے ایس پی اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ' پولیس نے موقع پر اسلحہ بناتے ہوئے اوم پال نام کے شاطر جرائم پیشہ کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے پاس سے 8 غیر قانونی اسلحہ، کارتوس اور اسلحے برآمد ہوئے ہیں، اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کی پکڑے گئے ملزمین پر پہلے سے 2 مقدمے درج ہیں۔ اس بڑی کامیابی پر پولیس اہلکاروں کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details