اردو

urdu

ETV Bharat / city

امروہہ کے ایس ڈی ایم کا منڈی کا جائزہ - vegitables

تاجروں سے بنوایا سبزی کی قیمتوں کا ریکارڈ، جمع خوری اور کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ

amroha
amroha

By

Published : Mar 26, 2020, 8:09 PM IST

اترپردیش کے امروہہ شہر کے منڈی سمیتی میں ڈپٹی کلکٹر ویویک یادو پہنچے اور انہوں نے کالابازاری اور قیمت میں زیادتی کو قابو کرنے کے لئے منڈی میں آئی سبزیوں اور پھلوں کی قیمت کا ریکارڈ بنوایا۔

جمع خوری اور کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباح

ڈپٹی کلکٹر ویویک یادب نے منڈی سمیتی پہنچ کر روزمرہ منڈی میں آنے والے پھل، سبزی اور دیگر اشیاء کی مقدار و قیمت تھوک اور فٹکر کی خریدو فروخت کا ریکارڈ بنوانے کو کہا، جس سے کالا بازاری و قیمت میں زیادتی نہ ہو۔

اس موقع پر ڈی سی نے تھوک وفٹکر تاجروں سے بات کرکے بھروسہ دلایا کے منڈی میں روز کی طرح ہی پھل سبزی آتی رہے گی اس وجہ سے کسی کو بھی پریشانی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام مقامات پر روزانہ انتظامیہ کی گاڑی پہنچے گی اور پورے شہر میں واجب قیمت پر پھل و سبزی دستیاب کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افواہ نہ پھیلائیں جو لوگ افواہ پھیلا ئیں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور جمع خوری اور کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details