اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوم جمہوریہ کے موقع پر مرادآباد سے دہلی پہنچیں گے کسان - اردو نیوز

بھارتیہ کسان یونین کی نشست میں کئی فیصلے لئے گئے۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کسانوں نے شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

farmer
farmer

By

Published : Jan 16, 2021, 1:30 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس کے میدان میں بھارتیہ کسان یونین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں سبھی کسانوں نے طے کیا ہے کہ 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کے موقع پر مرادآباد سے بھارتیہ کسان یونین کے سبھی کارکن اور عہدیدار دہلی میں پریڈ کریں گے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر مرادآباد سے دہلی پہنچیں گے کسان
بھارتیہ کسان یونین کے مہا نگر صدر رنوِیر سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم ہاتھوں میں قومی پرچم لیکر دہلی پہنچیں گے اور دہلی میں موجود کسانوں کے ساتھ ملکر پریڈ کریں گے۔ تین زرعی قوانین کے خلاف کسان مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت تینوں قوانیں کو واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details