اردو

urdu

By

Published : Jan 22, 2021, 11:36 AM IST

ETV Bharat / city

مرادآباد: کسانوں کا ٹریکٹر ریلی میں شامل ہونے کا فیصلہ

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما رِشِی پال سنگھ سے نے کہا کہ حکومت تینوں نئے زرعی قوانین واپس لے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت گنّا کی بقایا رقم جلد ادا کرے اور کسانوں کو دی جانے والی بجلی سستی کی جائے۔

farmer
farmer

اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں بھارتیہ کسان یونین نے یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ٹریکٹر ریلی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرادآباد: کسانوں کا ٹریکٹر ریلی میں شامل ہونے کا فیصلہ

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما رِشِی پال سنگھ سے نے کہا کہ حکومت تینوں نئے زرعی قوانین واپس لے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت گنّا کی بقایا رقم جلد ادا کرے۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کو دی جانے والی بجلی سستی کی جائے۔

کسان رہنما نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کسانوں کا گنّا بقایا سود سمیت دیا جائے گا لیکن حکومت اپنے ہر کئے ہوئے وعدے سے منھ موڑ رہی ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے مہا نگر صدر رنوِیر سنگھ نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم ہاتھوں میں قومی پرچم لیکر دہلی پہنچیں گے اور دہلی میں موجود کسانوں کے ساتھ ملکر پریڈ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت اسے واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ہونے والے کسانوں کے ٹریکٹر مارچ میں شامل ہونے کے لئے مرادآباد سے ہزاروں کی تعداد میں ٹریکٹر کے ساتھ کسان 23 جنوری کو دہلی کے لئے نکلیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details