اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوکری کے نام پر دھوکہ دہی

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد تھانہ سول لائن علاقے کے محلہ پریت بہار ہرتلہ ریلوے کالونی کے رہنے والے ایک شخص نے ڈاکٹر شیرین مصطفٰی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ' انہوں نے نے نوکری لگوانے کے نام پر دو لاکھ روپے لیے ہیں۔

Job frauds in Moradabad
نوکری کے نام پر ٹھگی

By

Published : Sep 23, 2020, 3:48 PM IST

راکیش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سنہ 2018 میں ڈاکٹر شیرین مصطفٰی سے ان کی ملاقات تھانہ گل شہید کے محلہ گڑیا باغ میں ہوئی تھی، تبھی ڈاکٹر شیرین مصطفٰی نے انہیں نوکری دلانے کے بابت کہاتھاکہ ان کی پہچان سچیوالے کے اعلٰی افسران سے ہے لہذا وہ کسی کی بھی نوکری لگوا سکتی ہیں۔

نوکری کے نام پر ٹھگی

راکیش کمار نے کہا کہ' بیٹے کی نوکری دلوانے کے لیے میری ان سے ساڑھے چار لاکھ روپے پر بات ہوئی تھی جس میں سے میں نے انہیں دو لاکھ روپے دئے تھے اور ڈھائی لاکھ روپے نوکری لگنے کے بعد اداد کرنےتھے۔

مزید پڑھیں:

ہلکی بارش میں ہی وکاس بھون پانی پانی

لیکن اب ڈاکٹر شیرین مصطفیٰ کا سارا معاملہ فرضی دیکھ کر راکیش کمار نے ایس پی سٹی مرادآباد سے انصاف کی گہار لگائی ہے اور ان کے خلاف تھانے میں معاملہ بھی درج کرایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details