اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد:'ہماری قربانیوں سے ہی آج ملک میں بی جے پی حکومت کر رہی' - ای ٹی وی بھارت سے ایمرجنسی پر خصوصی بات چیت

.25 جون سنہ 1975 سے 21 مارچ سنہ 1977 تک, تقریبا21 ماہ ملک میں ایمرجنسی لگائی گئی تھی اور یہ ایمرجنسی بھارت کے گورنر فخرالدین علی احمد کے دور میں ملک کی آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کہنے پر بھارت کی دفعہ 352 کے تحت ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مرادآباد: ایمرجنسی پر خاص بات چیت
مرادآباد: ایمرجنسی پر خاص بات چیت

By

Published : Jun 25, 2020, 5:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے رہنے والے بابر خان نے ای ٹی وی بھارت سے 'ایمرجنسی' پر خصوصی بات چیت کی، انہوں نے بتا یا کہ' اس دوران جن لوگوں نے ایمرجنسی کے مخالفت کی تھی ان لوگوں کو ڈیموکریسی فائٹر سپاہی کا نام دیا گیا ان ڈیموکریسی فائٹر سپاہی میں ایک نام بابر خان کا ہے۔

مرادآباد:'ہماری قربانیوں سے ہی آج ملک میں بی جے پی حکومت کر رہی'

بابر خان نے کہاکہ' ہم نے ایمرجنسی کے زمانے میں مخالفت کی تھی اسی وجہ سے کئی لوگوں کو 21 ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

ڈیموکریسی فائٹر سپاہی بابر خان نے مزیدکہا کہ اس دور میں ایمرجنسی آنجہانی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی نے لگائی تھی اور اس دور میں وزیراعظم نریندر مودی نے منی ایمرجنسی لگائی ہے۔

آج کا دور منی ایمرجنسی کا دور ہے اگر اُس دور میں ہم لوگوں نے ایمرجنسی کی مخالفت نہ کی ہوتی تو آج بی جے پی حکومت نہیں بنتی ہماری قربانیوں سے ہی آج ملک میں بی جے پی حکومت کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details