اردو

urdu

ETV Bharat / city

ای ٹی وی بھارت اردو کی کسانوں سے خاص گفتگو - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے آج تین زرعی قوانین واپس لئے جانے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں کسانوں کے چہرے پر خوشی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ کسانوں کا ماننا ہے کہ سچائی کی جیت ہوئی ہے اور جھوٹ کی ہار۔

Special conversation with ETV Bharat Urdu farmers
ای ٹی وی بھارت اردو کی کسانوں سے خاص گفتگو

By

Published : Nov 19, 2021, 10:43 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد بریلی ہائی وے ٹول پلازہ پر تقریبا ایک سال سے تین زرعی قوانین واپس لیے جانے کی مانگ کو لے کر کسان احتجاج کر رہے تھے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے نے بھارتیہ کسان یونین کے کارکن اور عہدے داروں سے خاص گفتگو کی۔

ویڈیو

کسانوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں اور غریبوں کی جیت ہوئی ہے۔ ہم اپنا احتجاج تب تک ختم نہیں کریں گے جب تک حکومت تحریری طور پر اس قانون کو واپس لیے جانے کا فیصلہ نہیں لیتی۔ ہماری ابھی اور مانگیں ہیں، ان مانگوں کو بھی پورا کئے جانے کا مطالبہ ہم کر رہے ہیں۔ ہمارے کسان رہنما راکیش ٹکیت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسکے بعد ہی مزید حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ای ٹی وی بھارت اردو کی کسانوں سے خاص گفتگو

یہ بھی پڑھیں:

Farm Laws Repeal: زرعی بل کی منظوری سے لے کر زرعی قوانین کی منسوخی تک کی مکمل معلومات

کسانوں نے مزید کہا کہ ہم نے نمازوں میں دعائیں مانگی تھی اور وہ سبھی کسانوں کی دعائیں اوپر والے نے سن لی ہیں۔ جیسے ہی ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کے تین زرعی قوانین واپس لئے جانے کی اطلاع ملی تو ہم نے اپنے گاؤں میں مسجد سے اعلان کیا اور لوگوں کو قوانین واپس لیے جانے کی خوشخبری دی۔

ای ٹی وی بھارت اردو کی کسانوں سے خاص گفتگو

کسانوں کے اس احتجاج میں خواتین بھی پیچھے نہیں رہیں۔ خواتین نے کہا ہم سب نے ہمیشہ تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details