ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مذہبی رہنماؤں نے مذہب کے نام ووٹ نہ کرنے کی اپیل کی، سبھی رہنماؤں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے اچھے امیدوار کو ووٹ دیا جانا چاہئے خواہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کا امیدوار کیوں نہ ہو۔
عام انتخابات کے پیش نظر مذہبی رہنماؤں کی عوام سے اپیل - religious
ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ہندو مسلم سکھ عسائی مذہب کے رہنماؤں نے عوام کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
A
سنہ 2019 کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔
اس دوران ایک دوسرے پر سیاسی الزام کا سلسلہ بھی خوب جوڑ و شور سے شروع ہوچکا ہے ایسے میں بہت سے امیدوار مذہب کا سہارا لیکر مذہب کے نام پر بھی ووٹ مانگتے ہیں۔
اترپردیش کے مرادآباد میں ہندو مسلم سکھ عسائی مذہبی رہنماؤں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کوئی بھی افراد ووٹ والے دن مذہب کے نام پر ووٹ نہ ڈالے بلکہ جو امیدوار آپکو پسند ہو جس پر آپ کا بھروسہ ہو اور ملک کے لیے کام کر سکے اسکو ووٹ دینا چاہئے۔ خواہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کا امیدوار کیوں نہ ہو۔