مجید الدین عرف نواب مجو خاں نے ملک کی آزادی میں اپنے ہی خاندان کے تقریبا 12 لوگوں کو قربان کیا تھا۔ انگریزوں نے نواب مجو خاں کو ہاتھی کے پیر سے باندھ کر کھینچا تھا۔ ملک کی آزادی میں نواب مجو خاں کا اہم کردار رہا ہے۔
انہیں کی یاد میں مراد آباد کے گل شہید چوراہے پر ان کی یاد میں ایک میموری گیٹ لگایا گیا تھا، اس گیٹ کو محرم کے جلوس کے دوران اتارا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اسے آج تک تقریبا 10 مہینے کے بعد بھی اس گیٹ کو واپس نہیں لگایا گیا۔