اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کا حکومت سے مطالبہ - اردو نیوز مرادآباد

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر آزاد سماج پارٹی کے کارکنان و عہدےداران نے ڈی ایم کی معرفت صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم دے کر پسماندہ طبقہ کی ذاتی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔

azad samaj party demands government to conduct OBC census in moradabad
آزاد سماج پارٹی کا ذاتی مردم شماری کرانے کا حکومت سے مطالبہ

By

Published : Sep 9, 2021, 3:35 PM IST

آزاد سماج پارٹی کے ضلع صدر رمیش کمار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی حال ہی کے دنوں میں 20 جولائی 2021 کو پارلیمنٹ میں دیے گئے جواب میں مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ فی الحال حکومت اگلی مردم شماری 2021 کی مردم شماری ذات کی بنیاد پر نہیں کرے گی۔ جو کہ حکومت کا یہ رویہ پسماندہ لوگوں کے خلاف ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مزید پڑھیں:ذات پر مبنی مردم شماری سے وزیراعظم کیوں ڈر رہے ہیں: علی انور انصاری

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ذات کے لوگوں کی مردم شماری ہونی چاہئے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ کس کی کتنی تعداد ہے، جس کی جتنی تعداد ہوگی اس کی اتنی حکومت کے منصوبوں میں حصہ داری ہوگی۔ اس سے ملک مضبوط ہوگا اور ہر ذات کی ترقی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details