پولیس اور آر اے ایف نے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے فلیگ مارچ نکالا۔ حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن کو 17 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ جمعرات کے روز اے ایس پی دیپک بھوکر کی سربراہی میں پولیس اور آر اے ایف کے اہلکاروں نے ہمگری کالونی سے پی اے سی تراہے اور پیلی کوٹھی کے چوراہے سے جگر کالونی تک فلیگ مارچ کیا، اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔
پولیس نے لوگوں کو سمجھایا کہ اس بار پولیس انتظامیہ لاک ڈاؤن کو مزید سختی سے پیروی کرانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے سخت ہدایات دی گئیں کہ کسی کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران عوامی مقامات پر بھڑ لگانے اور کسی بھی طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔