ایودھیا فیصلے کے پیش نظر امروہہ میں محکمہ پولیس پوری طرح متحرک رہا، جگہ جگہ ڈرون کر ذریعے بھی علاقے کی ویڈیو بنائی گئی۔
ایودھیا فیصلے کو لیکر پولیس مستعد واضح رہے کہ اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں ایودھیا فیصلے کو لیکر محکمہ پولیس پوری طرح چاق و چوبند نظر آیا۔
امروہہ کے ڈی ایم امیش کمار مشرا اور ایس پی وپین تادا نے مسلسل قصبے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈی ایم امیش کمار مشرا نے بتایا کہ 'ہم نے اپنی تیاری پوری کر رکھی ہے امروہہ میں کسی طرح کا کوئی غلط کام نہیں ہو سکے گا۔
مزید پڑھیں: 'مسجد کا کوئی نعم البدل نہیں'
ایس پی وپین تاندا نے بتایا کہ 'انتظامات کو لیکر پولیس پوری طرح تیار ہے، کوئی بھی سمجھ کا دشمن اپنی ناپاک حرکت میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔