اردو

urdu

ETV Bharat / city

عبداللہ اعظم کی اسمبلی کی رکنیت رد

سماج وادی کے قدآور رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی اسمبلی کی رکنیت آلہ باد ہائی کورٹ نے رد کردی ہے۔

Allahabad HC Disqualifies  Abdullah Azam
عبداللہ اعظم کی اسمبلی کی رکنیت رد

By

Published : Dec 17, 2019, 1:13 AM IST

عبداللہ اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے فرضی دستاویز کا سہارا لے کر انتخابات میں لڑے تھے۔ اس سلسلے میں رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ سے بی ایس پی کے امیدوار نواب کاظم علی خاں نے شکایت درج کی تھی۔ انہوں نے عبداللہ اعظم پر الزام عائد کیا تھا کہ انتخابات کے وقت ان کی عمر 25 برس نہیں تھی، عبداللہ اعظم کو انتخابات میں اتارنے کے لیے فرضی دستاویز کا سہارا لیا گیا ہے'۔

ان کی شکایت پر الہ آباد ہائی کورٹ نے 27 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

رکن پارلیمان اعظم خاں پر الزام ہے کہ انہوں سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے بیٹے عبداللہ آعظم کو میدان میں اتارنے کے لیے فرضی دستاویزات کا سہارا لیا تھا۔

جسٹس ایس پی کیسروانی کی بینچ نے اپنے فیصلے میں عبداللہ اعظم کی اسملی کی رکنیت رد کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details