اردو

urdu

ETV Bharat / city

دفعہ 144 کے باوجود سی اے اے کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع سمبھل میں جامعہ اور علی گڑھ کے طلبا کے خلاف پولیس کی سخت کارروائی اور شہریت ترمیمی قانون و این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

after section 144 imposed people protest against caa and nrc
دفعہ 144 کے باوجود سی اے اے کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 19, 2019, 3:12 AM IST

خیال رہے کہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے مطابق ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، تاکہ متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاج کو روکا جا سکے، لیکن ضلع سمبھل کے سماج وادری پارٹی سے رکن اسمبلی شفیق الرحمن برق کی قیادت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دفعہ 144 کے باوجود سی اے اے کے خلاف احتجاج

ضلع سمبھل میں دفعہ 144 کی نفاذ کی وجہ سے انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود کثیر تعداد میں عوام نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شرکت کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ جبکہ احتجاج کے پیش نظر پورے ضلع کو چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا۔' سمبھل مسلم اکثریتی ضلع ہے۔

موقعے پر پر پہنچے ضلع سمبھل کے کلکٹر اونیش کرشن سنگھ نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں سے میںمورنڈم لیا۔ کلکٹر نے سمبھل میں رات 12 بجے تک انٹرنیٹ خدمات بند ہو نے کی بات کہی اور امن امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی سبھی سے اپیل کی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details