اردو

urdu

ETV Bharat / city

بجنور: بینک بدعنوانی پرعآپ کا احتجاج

بجنور میں پی ایم سی بینک اور یس بینک گھوٹالے کو لے کر عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے کلیکٹریٹ دفتر پر احتجاج کیا۔

By

Published : Mar 12, 2020, 11:29 PM IST

AAp party protests on bank corruption in bijnor
بجنور: بینک میں بدعنوانی پر عآپ پارٹی کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع میں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کارکنان نے بینک میں جاری بدعنوانی کے تعلق سے بجنور کلیکٹریٹ میں احتجاج کرکے ضلع مجسٹریٹ رماکانت پانڈے کو اپنے چند مطالبات کا ایک میمورنڈم حوالے کیا۔

ملک میں یس بینک اور پی ایم سی بینک کی بدعنوانی کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کی اپنی محنت کا پیسہ بینک میں ہونے کے باوجود بھی ان روپے کو نکال نہیں پا رہے ہیں جس کی وجہ سے کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر مہیشں چودھری نے بتایا کہ یس بینک اور پی ایم بینک کے گھوٹالے میں جہاں عام آدمیوں کو کافی دقت ہو رہی ہے تو وہیں بینک کے ذریعہ ڈیفالٹروں کو جو روپیہ دیا گیا ہے وہ ان سے وصول کر کے عام لوگوں کو دیا جائے، ساتھ ہی یہ بھی جانچ کرائی جائے کہ ان ڈیفالٹروں کا تعلق سرکار سے ہے کہ نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details