میرٹھ میں بارہویں جماعت تک سبھی اسکول کالجز کو 5 نومبر تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں میرٹھ کے اسماعیل ڈگری کالج میں فضائی آلودگی پر ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں طالبات کو بتایا گیا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے کس قدر صحت متاثر ہو رہی ہے۔
طالبات نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں فضائی آلودگی انتہائی کو پہنچ گئی جس کی وجہ سے سانس لینے میں پریشانی اور مریضوں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے اور نو عمر بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے۔