اردو

urdu

ETV Bharat / city

Voter awareness campaign: میرٹھ میں ووٹر بیداری مہم چلائی گئی

قومی ایکتا سد بھاؤنا سمیتی Qaumi Ekta Sadbhawna Samiti نے عوام سے اپیل کی کہ پولنگ کرنے وہ پولنگ مراکز پر ضرور جائیں۔

Voter awareness campaign
Voter awareness campaign

By

Published : Feb 8, 2022, 5:28 PM IST

میرٹھ میں آج قومی ایکتا سدبھاؤنا سمیتی Qaumi Ekta Sadbhawna Samiti کے زیر اہتمام ووٹرس بیداری مہم Voter awareness campaign چلائی گئی۔ اس دوران میرٹھ میں 10 فروری کو ہونے جا رہی ووٹنگ کے سلسلے میں عوام کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے عوام سے زیادہ سے ووٹنگ کی اپیل کی گئی۔

ویڈیو
حق رائے دہی کا استعمال ہر شہری کا آئینی حق ہے، باوجود اس کے بہت سے افراد پولنگ کے روز کو چھٹی کے دن کی طرح گزار دیتے ہیں اور ووٹ دینے کے لیے باہر نہیں نکلتے۔ ایسے افراد کو ان کے ووٹنگ کے حق اور اس کی اہمیت کے تئیں بیدار کرنے کے لیے میرٹھ میں قومی ایکتا سدبھاؤنا سميتی نے خصوصی بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔

سمیتی کے اراکین نے آج شہر کے بچہ پارک چوراہے پر بینر پوسٹر لیکر لوگوں کو ووٹنگ کے لیے بیدار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi Criticizes BJP: اسد الدین اویسی نے بی جے پی اُمیدواروں کو ناکارہ بتایا


میرٹھ میں قومی ایکتا سدبھاونا سمیتی کی جانب سے ووٹر بیداری مہم کا آغاز کا مقصد عوام میں حق رائے دہی کے استعمال اور ووٹ کی اہمیت کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنا ہے تاکہ انتخابات میں ووٹنگ کے فی صد کو بڑھایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details