عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کے انتقال کی خبر کے بعد اردو دنیا میں غم کا ماحول ہے۔ 70 برس کے شاعر راحت اندوری کے انتقال سے میرٹھ میں بھی ان کے ساتھی شاعر پاپولر میرٹھی دکھی ہیں۔
راحت اندوری کے انتقال پر پاپولر میرٹھی کا اظہار افسوس
راحت اندوری کے انتقال سے اردو دنیا ہی نہیں بلکہ پورے عالم میں ایک خلاء سا پیدا ہو گیا ہے جس كو تا عمر پر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
tribute
پاپولر کے مطابق راحت اندوری کے انتقال سے اردو دنیا ہی نہیں بلکہ پورے عالم میں ایک خلاء سا پیدا ہو گیا ہے جس كو تا عمر پر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
واضح ہو کہ راحت اندوری نے اپنی شاعری کے ذریعے سماج میں نفرت کے ماحول كو ختم کرنے اور ملک میں امن کے ماحول كو بنائے رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ظالم كو للکارنے اور مظلوموں کو حوصلہ دینے والی شاعری کرنے والے شاعر راحت اندوری کے انتقال پر نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں لوگ سوگوار ہیں۔