میرٹھ: اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں اقلیتی کمیشن کے ممبر ریتو راج جین نے سرکٹ ہاؤس میں اقلیتوں سے جڑے محکموں کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی فلاحی اسکیمز کو اقلیتی سماج کے لوگوں تک پہنچانے کی بات کہی۔
اس موقع پر اقلیتی کمیشن کے رکن ریتو راج جین نے میرٹھ میں کہا کہ ''ہم ہجومی تشدد کو نہیں روک سکتے، تاہم ملزمین کو سزا دلانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔''
اقلیتوں کے حقوق کے لیے اقلیتی کمیشن تو بنایا گیا لیکن اس کا فائدہ اقلیت کے لوگوں کو خاص طور پر مسلمانوں کو کم ہی مل پا رہا ہے۔ ایسے میں کمیشن کے رکن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعدد فلاحی اسکیمز عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ اقلیت کے لوگوں کی پسماندگی کو دور کیا جا سکے۔