اترپردیش میں ضلع میرٹھ کے لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج میں جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا۔ میڈیکل کالج میں انٹرنشپ کررہی جونیئر ڈاکٹر نے سینیئر ڈاکٹر پر نازیبا حرکت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف کالج انتظامیہ اور میڈیکل تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔
میرٹھ میں جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ چھیڑ کھانی میرٹھ کے میڈیکل تھانا علاقے کے لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج میں جونیئر کے ساتھ بدسلوکی اور نازیبا حرکت کرنے کے پیش نظر جونیئر ڈاکٹرز نے کیمپس میں خوب احتجاج کیا اور سینیئر ڈاکٹر کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہیں برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔
انٹرنشپ کررہی جونیئر ڈاکٹر نے سینیئر ڈاکٹر کے نازیبا حرکت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف کالج انتظامیہ اور میڈیکل تھانے میں شکایت درج کرائی ہے اتنا ہی نہیں بلکہ ساتھ ہی میڈیکل تھانے میں بھی سینیئر ڈاکٹر کے خلاف تحریر دیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد کالج انتظامیہ نے اس معاملہ میں جانچ کر کے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جونیئر ڈاکٹرز نے کیمپس میں خوب ہنگامہ کیا واضح رہے کہ میرٹھ کے لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں لیکن سینیئر ڈاکٹرز کی ایسی حرکتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا