ریاست اتر پردیش میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد ایک بار پھر سے نوی جماعت سے بارہوی جماعت تک کے بچوں کے لیے نئی ہدایات کے مطابق اسکول کھولے جا رہے ہیں۔ پچاس فیصد طلباء کو دوشفٹوں میں تعلیم مہیا کرانے میں طلباء کے ساتھ ٹیچرز کو بھی مشکل پیش آ رہی ہیں۔
سولہ اگست سے ایک بار پھر یوپی کے تمام مدارس اور اسکولوں میں نئی شرائط کے مطابق تعلیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ایسے میں صبح سے شام تک طلباء کو پچاس فیصد کی شرائط کے ساتھ دو شفٹوں میں تعلیم دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے اساتزہ کو صبح سے شام تک اسکول میں رہنا پڑا رہا ہے۔ اس سے کالج انتظامیہ کے سامنے مشکل حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ ایسے میں تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر بچوں کے والدین بھی بچوں کو اسکول کم ہی بھیج رہے ہیں۔