اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ۔: موبائل کے لئے ماں کا قتل - etv bharat urdu

موبائل کے لئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے سوتیلی ماں کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ قتل کرنے کے بعد خود بیٹے نے اپنے والد کو اس کی اطلاع دے کر اپنا جرم قبول کر لیا۔ قاتل بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

meerut
meerut

By

Published : Jan 20, 2021, 7:06 AM IST

میرٹھ کے سردھنہ تھانہ حلقہ کے اسلام آباد محلہ باشندہ خیجر نے اپنی سوتیلی ماں ریشما (35) کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اٹھارہ سالہ نوجوان بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں سے موبائل خریدنے کے لئے دس ہزار روپے کا مطالبہ کیا لیکن ماں کے انکار کرنے پر اس نے اپنی ماں کے دپٹے سے ہی اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

میرٹھ۔: موبائل کے لئے ماں کا قتل

قاتل بیٹے نے خود اس کی اطلاع اپنے بات کو دی اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ قتل کی تصدیق کے بعد قاتل بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میرٹھ بھیج دیا۔

موبائل کے لئے ماں کا قتل کردینے کی واردات سے علاقے میں کافی غصہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details