اردو

urdu

ETV Bharat / city

صلاح الدین سیفی لرننگ کمیٹی کے ممبر نامزد

اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں بی جے پی کے سینئر رہنما صلاح الدین سیفی کو بی جے پی کے لیے دل جمعی سے کام کرنے اور ان کی دیگر خدمات کے اعتراف کا صلہ ملا ہے۔

صلاح الدین سیفی لرننگ کمیٹی کے ممبر نامزد

By

Published : Jul 31, 2019, 2:15 AM IST

انہیں وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی ڈسٹینس لرننگ کمیٹی کا ممبر نامزد کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے رمیش پوکھریال اور بی جے پی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر ممکن کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ساتھ ہی پارٹی میں لوگوں کو شامل کرتے ہوئے وزیراعظم کا ہاتھ مضبوط کروں گا۔

غازی آباد کے مسلم اکثریتی قصبہ مسوری سے تعلق رکھنے والے صلاح الدین کو پہلے بھی بی جے پی کی جانب سے اقلیتی مورچہ میں کئی عہدوں پر فائز کیا جا چکا ہے۔ وہ شدت سے بی جے پی کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور علاقہ میں بی جے پی کی پالیسوں کو مشتہر کرنے اور عوام کو بی جے پی سے جوڑنے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details