اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: نجی اسکولوں کی منمانی کے خلاف والدین کا احتجاج

میرٹھ میں پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے بچوں کو آن لائن تعلیم دینے کے نام پر ان کے والدین سے لی جا رہی ناجائز فیس کی ڈیمانڈ کے پیش نظر پیرنٹس ایسوسیشن کے ذمہ داران نے ضلع بیسک تعلیمی دفتر میں احتجاج کر نجی اسکولوں کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔

میرٹھ: نجی اسکولوں کی منمانی کے خلاف والدین کا احتجاج
میرٹھ: نجی اسکولوں کی منمانی کے خلاف والدین کا احتجاج

By

Published : Dec 17, 2020, 5:42 AM IST

ملک میں کورونا وبا سے جہاں سماجی زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں اس سے تعلیمی نظام بھی درہم برہم ہوا ہے ۔حکومت کی جانب سے اس خطرے کے پیش نظر آن لائن تعلیمی نظام شروع کیا گیا ہے ۔لیکن پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے بچوں کے والدین سے اس کے بدلے میں موٹی فیس وصول کی جا رہی ہے اس کی شکایت جب بچوں کے والدین نے ضلع بیسک تعلیم افسر سے کی تو وہاں کے اسٹاف اور پیرنٹس کے درمیان کہا سنی کا ماحول پیدا ہونے سے دفتر میں افرا تفریح پھیل گئی۔

میرٹھ: نجی اسکولوں کی منمانی کے خلاف والدین کا احتجاج

بعد میں اعلیٰ افسران نے معاملے کو کنٹرول کر ان کی شکایتوں کو جلد پورا کرنے کا یقین بھی دلایا ۔بچوں کے والدین کے مطابق شہر کے تمام نجی اسکولوں میں آن لائن تعلیم سے والدین کو موٹی فیس تو چکانی پڑ ہی رہی ہے ساتھ ان لائن تعلیم سے بچوں کی آنکھوں پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:گراؤنڈ رپورٹ: کشتی کے حفاظتی احکامات کو نظر انداز کر رہے سیاح

میرٹھ میں ان لائن تعلیم کے نام پر نجی اسکولوں کی جانب سے بچوں کے والدین پر فیس جمع کرنے کے لیے دباؤ بنا یا جا رہا ہے ایسے اسکولوں کے خلاف محکمہ تعلیم کی جانب سے کیا کارروائی ہوتی ہے یہ وقت بتایگا۔لیکن جہاں بچوں کے والدین کو آن لائن تعلیم کی موٹی فیس چکانی پڑ رہی ہے وہیں آن لائن تعلیم سےان کے نونہالوں کی آنکھوں پر بھی اس کے مضر اثرات سے وہ فکر مند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details