ان لاک ون میں دی گئی رعایت مغربی اُترپردیش کے لیے پریشانی کا سبب بنتی جا رہی ہے، 70دنوں کے لاک ڈاؤن میں صرف میرٹھ میں 435 پوزیٹو معاملے سامنے آئے تھے اور 30 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ وہیں اب محض 18 دنوں میں کورونا پوزیٹو مریضوں کی تعداد 735 پہنچ گئی اور 28 مریضوں کی موت ہو گئی۔
سماجی سرکردہ افراد و کاروباریوں کا ماننا ہے کہ ان لاک ون میں دی گئی رعایت اور لوگوں کی لاپرواہی اب تمام احتیاطی اقدامات پر بھاری پڑ رہی ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ کورونا انفیکشن کا خطرہ کم ہونے کے بجائے تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔