اٹلی سے لوٹ کر آئے شخص کی جانچ میں کورونا وائرس انفیکشن ہونے کی تصدیق کے بعد دہلی کے علاوہ این سی آر علاقے کے لوگوں میں بےچینی بڑھ گئی ہے۔
میرٹھ: سوائن فلو کے ساتھ ساتھ كورونا کا خطرہ وہیں میرٹھ میں سوائن فلو سے ہو رہی اموات کے بعد اب کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں۔
اٹلی سے لوٹ کر آنے والے ایک شخص کے علاوہ گزشتہ دنوں چین سے آنے والے 11 اور افراد ابھی میرٹھ میں محکمہ صحت کے زیر نگرانی ہیں۔
خاص طور پر دہلی این سی آر علاقے میں کورونا کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
میڈیکل میں سوائن فلو وارڈ کے ساتھ ہی علیحدہ سے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ کا انتظام کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ چیف میڈیکل افسر کا ماننا ہے کہ ابھی اس بیماری سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
کورونا کے دہشت کے ساتھ سوائن فلو کا خطرہ ابھی بھی بر قرار ہے۔ اکیلے میرٹھ میں ہی سوائن فلو سے متاثر 80 سے زیادہ افراد میں سے تقریباً 30 مریضوں کی موت اب تک ہو چکی ہے۔
گزشتہ دنوں میرٹھ میں پی اے سی بٹالین کے ہی 18 جوانوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی تھی جو ابھی بھی زیر علاج ہیں۔