اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ پولیس کی انسانی ہمدردی

میرٹھ میں پولیس اہلکار سرد راتوں میں غریب اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بن کر یوپی پولیس کے اقبال کو بھی بڑھا رہے ہیں۔

Blanket to poor
غریبوں کو کمبل

By

Published : Dec 20, 2020, 8:39 PM IST

میرٹھ میں سردی کے چلتے لوگوں کا جینا محال ہو رہا ہے۔ خاص کر مزدور طبقہ سردی کے ستم سے بری طرح متاثر ہے۔ ایسے میں میرٹھ پولیس سرد راتوں میں غریب بے سہارا لوگوں کے لیے سہارا بن کر سامنے آ رہی ہے۔

غریبوں کو کمبل

میرٹھ میں گذشتہ برسوں کے مقابلے اس سال شدید سردی محسوس کی جا رہی ہے۔ ایسے میں دن بھر مزدوری کرنے والا طبقہ سردی کے ستم سے پریشان ہے اور وہ راتوں کو الاؤ جلا کر کسی طرح اپنا وقت گزار رہا ہے۔

ایسے میں میرٹھ پولیس کے اہلکار ان غریب مزدوروں کے لیے مسیحا ثابت ہو رہے ہیں۔ رات میں پولیس گشت کے دوران ان غریب بے سہارا لوگوں کو کمبل تقسیم کر ان کی مدد کر رہے ہیں۔ پولیس والے اس بات کا بھی خیال رکھ رہے ہیں کہ کہیں کسی غریب کو اگر کمبل کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ لوگ ان کو اپنے نجی اخراجات سے کمبل مہیا کراتے ہیں۔ اس کام کو کر وہ دلی سکون حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: مصطفی کمال

میرٹھ میں سرد راتوں میں غریب اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بن یہ پولیس کے اہلکار یوپی پولیس کے اقبال کو بھی بڑھا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details