اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: جشن عید میلادالنبیﷺ جلوس نکالنے کے لئے انتظامیہ سے اجازت کا مطالبہ - latest news meerut

اترپردیش کے میرٹھ میں عید میلادالنبیﷺ کا جلوس سال نکالا جاتا تھا، لیکن گزشتہ دو سال سے یہ سلسلہ منقطع ہوا ہے۔ اب کورونا وبا کے بدلے حالات میں جلوس محمدی کی اجازت انتظامیہ سے کی گئی ہے۔

Meerut: Permission sought from administration for Eid Milad-un-Nabi procession
Meerut: Permission sought from administration for Eid Milad-un-Nabi procession

By

Published : Oct 17, 2021, 9:12 AM IST

میرٹھ: 12 ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر میرٹھ میں بھی جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، ساتھ ہے درگاہ حضرت بالے میاں سے جلوس محمدیﷺ برآمد کیا جاتا ہے، تاہم گزشتہ دو سالوں سے اجتماعی جلسوں اور جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ منقطع ہے لیکن اس سال کووڈ کے معاملوں میں کمی اور حالات کے بہتر ہونے کے سبب جلوس کی اجازت ملنے کی امید کی جارہی ہے۔

ویڈیو دیکھیے
میرٹھ میں بھی جشن عید میلادالنبیﷺ کی تیاریوں کے سلسلے میں سیرت کمیٹی کی جانب سے ضلع اور پولیس انتظامیہ سے جلسوں اور جلوسوں کے انعقاد کی اجازت طلب کی گئی ہے، سیرت کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جس طرح رام لیلا رام بارات اور دسہرے کے پروگراموں کے انعقاد کی اجازت اس سال دی گئی ہے اسی طرح جلوس محمدی برآمد کرنے کی اجازت ملنے کی امید بھی کی جارہی ہے۔


مزید پڑھیں: Sir Syed Day: سرسید معمار اور مصلحِ قوم تھے

ساورکر سے متعلق راج ناتھ کے بیان پر ہندو مہاسبھا کا اعتراض


ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے موقع پر اور جُلوس محمدی برآمد کرنے کی اجازت کا مطالبہ کررہی سیرت کمیٹی حضرت بالے میاں درگاہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں ملنے کی صورت میں کووڈ 19 کا خیال رکھتے ہوئے محدود دائرے میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے پروگرام کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details