اردو

urdu

ETV Bharat / city

Meerut Administration Ready to Deal with Omicron: اومیکرون کے خطرات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ الرٹ - Meerut Administration Ready to Deal with Omicron

عالمی وبا اومیکرون Omicron Corona Visus کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر میرٹھ انتظامیہ نے شہر کے دکانداروں کے ساتھ میٹنگ کی Prepared To Deal With Omicron۔ اس دوران محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائین پر عوام سے عمل کرانے کی بات کہی گئی۔

Meerut Administration Ready to Deal with Omicron
Meerut Administration Ready to Deal with Omicron

By

Published : Dec 17, 2021, 10:50 AM IST

میرٹھ: ریاست اتر پردیش میں بھی اومیکرون کے ممکنہ خطرے کو دیکھتے ہوئے الرٹ جاری Prepared To Deal With Omicron کیا جا چکا ہے۔ اسی کے تحت میرٹھ میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے دکانداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر پوری طرح عمل کرانے کی بات کہی گئی۔Meerut Administration Ready to Deal with Omicron۔

ویڈیو دیکھیے

مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے مختلف بازاروں میں جمع بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ Meerut Administration alert on Omicron اور محکمہ پولیس کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں عوام کو کسی بھی طرح کے انفیکشن سے بچانے کے لیے ماسک کو لازمی قرار دینے کے ساتھ ہی سماج دوری کا خیال رکھنے کی بھی بات کہی گئی۔ تاکہ اومیکرون کے ممکنہ خطرے سے عوام کو بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عوام سے ویکسینیشن کرانے کے ساتھ ہی ماسک لگانے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

عوام کے درمیان ماسک کی تقسیم کرتی ہوئ یپولیس


میرٹھ میں جس طرح ضلع انتظامیہ اور پولیس کی پیش رفت سے اومیکران کے ممکنہ خطرے سے عوام کو بچانے کی کوشش عمل میں لائی جا رہی ہے اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ جس طرح سے کورونا کی دوسری لہر میں انسانی زندگی کو نقصان پہنچا تھا وہ پھر سے نہ دیکھنے کو ملے۔

مزید پڑھیں:

اتر پردیش حکومت کے محکمہ صحت Uttar Pradesh Noida Health Department نے کورونا کی نئی شکل اومیکرون Corona Variant Omicron سے نمٹنے کے لیے وسیع انتظامات کے دعوے کیے ہیں۔ جہاں سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وہیں کووڈ کی جانچ کا دائرہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details