اردو

urdu

By

Published : Oct 8, 2021, 12:57 PM IST

ETV Bharat / city

میرٹھ: پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنان نے گرفتاری دی

اترپردیش کے لکھم پور کھیری معاملے میں لکھیم پور کھیری جارہی پرینکا گاندھی کو گرفتار کیے جانے سے ناراض کانگریس کارکنان نے میرٹھ میں گرفتاریاں دے کر احتجاج درج کرایا۔

Meerut: Congressmen made arrests against the arrest of Priyanka Gandhi
Meerut: Congressmen made arrests against the arrest of Priyanka Gandhi

میرٹھ:ریاست کے لکھیم پور میں کسانوں کو گاڑی سے کچلنے کے معاملے میں ملزموں کو گرفتار کرنے اور پرینکا گاندھی کو رہا کرنے کے لیے ضلع اور شہر کانگریس کمیٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے میرٹھ میں اندرا گاندھی چوراہے پر حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتاریاں دی۔

ویڈیو دیکھیے
لکھیم پور میں کسانوں کے درد کو جاننے کے لیے جا رہی پرینکا گاندھی کو گرفتار کیے جانے سے ناراض میرٹھ میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے آج یوگی اور مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈروں نے حکومت کو جمہوریت کو ختم کرنے والی سرکار بتایا۔

پارٹی کے سینئر رہنما حاجی یوسف قریشی نے کہا کہ 3 اکتوبر 1977 کو جب اندرا گاندھی کو گرفتار کیا گیا تھا تو عوام نے اس وقت کی جنتا پارٹی کو برخاست کر دیا تھا، آج پرینکا گاندھی کے ساتھ بدسلوکی کو لیکر عوام بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سڑکوں پر ہے۔ ملک میں آپسی اتحاد اور قومی یکجہتی کو بچانے کے لیے کانگریس ہمیشہ سے کام کرتی رہی ہے۔


مزید پڑھیں: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی لکھم پور پہنچے، متاثرین سے ملاقات کی

آج سپریم کورٹ لکھیم پور معاملہ کی سماعت کرے گ‍ا


لکھیم پور میں کسانوں کے ساتھ ہوئے تشدد کے واقعات نے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کو بی جے پی پر حملہ کرنے کا موقع ملا ہے وہیں ایسے میں کانگریس پارٹی بھی حکومت کی کسی بھی ناکامی سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تاکہ مستقبل میں ہونے والے انتخابات میں اس کا فائدہ مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details