ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے میرٹھ میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع اسپتال کے علاوہ سردار ولبھ بھائی پٹیل میڈیکل کالج میں علیٰحدہ سے ڈیڈیکیٹیڈ چلڈرن وارڈ کا کام کیا جا رہا ہے ۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر انفیکشن سے متاثر بچوں کو فوری طور پر علاج مل سکے۔
میرٹھ: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر بچوں کے لیے تیار کئے جا رہے چلڈرن وارڈ - بچوں کے لیے تیار کئے جا رہے چلڈرن وارڈ
کورونا وبا کی دوسری لہر کے کمزور پڑنے کے باوجود ابھی بھی انفیکشن کا خطرہ ٹلا نہیں ہے اور تیسری لہر کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس میں خاص طور پر بچوں کے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ بنا ہوا ہے۔
ملک میں کورونا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے ہیں اور اس سے خاص طور پر بچوں میں انفیکشن ہونے کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ میرٹھ میں ضلع اسپتال کے علاوہ میڈیکل کالج میں بھی علیحدہ سے ڈیڈیکیٹیڈ چلڈرن وارڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اور اس کے لئے کالج میں خاص طور پر تیار کیے جارہے وارڈ کے لیے پچاس آئی سی یو بیڈ بھی پہنچ چکے ہیں اور وارڈ میں ان کے انسٹا لیشن کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔
میرٹھ میں کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے کی جا رہی تیاریوں کو جلد مکمل کرنا ہوگا اسی وقت کسی بھی مشکل حالات کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔