اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: دیوالی کے بعد فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق دیوالی کے بعد میرٹھ بھی فضائی آلودگی سے متاثر شہروں کی فہرست میں آ گیا ہے۔ کورونا وبا کے بعد دیوالی کے موقع پر جلائے گئے پٹاخوں کی وجہ سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔

میرٹھ: دیوالی کے بعد فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
میرٹھ: دیوالی کے بعد فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

By

Published : Nov 6, 2021, 8:26 PM IST

اترپردیش کے میرٹھ شہر میں دیوالی کے بعد فضائی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جبکہ سانس کے مریضوں کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔

میرٹھ: دیوالی کے بعد فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، سانس کے مریضوں میں اضافہ

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے شمالی علاقوں خاص طور پر دہلی، این سی آر اور مغربی اترپردیش میں فضائی آلودگی میں اضافہ درج کیا گیا تھا، تاہم دیوالی میں آتش بازی اور پٹاخوں کے دھوئیں سے فضائی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔

ایک طرف جہاں پٹاخوں کے دھوئیں نے فضائی آلودگی میں اضافہ کیا ہے، وہیں اس کی وجہ سے سانس کے مریضوں کے علاوہ کورونا سے متاثرہ افراد کےلیے بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آلودگی میں کمی نہیں کی گئی اور آتشبازی پر روک نہیں لگائی گئی تو انسانی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

میرٹھ: پٹاخے کا بڑا ذخیرہ برآمد

ماہرین کا ماننا ہے کہ دیوالی پر ہوئی آتش بازی کی وجہ سے فضا میں آلودگی بڑھی ہے۔ علاقے کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ‘فضائی آلودگی کی سطح میں تیزی سے ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے سانس مریضوں كو فی الحال گھر میں ہی رہنے کی صلاح دی جارہی ہے تاکہ فضائی آلودگی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکے‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details